چھوٹی بات
کیا انسانیت کی خدمت نیکی نہیں؟۔۔۔۔۔۔۔محمد
افضل بھٹی
"ڈاکٹر
صاحب! آپ روزانہ ڈسپنسری کیوں نہیں
کھولتے؟"
ادارے کے نئے سربراہ نے سوال کیا۔
"میں تبلیغ کے لئے جاتا ہوں، میں اپنا
مشن نہیں چھوڑ سکتا"
سرکاری ڈاکٹر نے سینہ تان کر جواب دیا۔
"آپ اپنا ٹرانسفر کہیں اور کروا
لیجئے"
"کوشش کرکے دیکھ لیں میرے ٹرانسفر
کی"
ادارے کے نئے سربراہ نے اپنی پوری کوشش
سے
ڈسپنسری میں نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کروائی جبکہ
ڈسپنسری میں نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کروائی جبکہ
مشن والے ڈاکٹر کا کہیں اور تبادلہ کروا
دیا۔
وہ ڈسپنسری جو برسوں بند رہتی تھی
آج ایک چھوٹا ہسپتال بن چکی ہے۔
صرف تبلیغ نیکی ہے؟
کیا انسانیت کی خدمت کرنا نیکی نہیں؟